دریائے سندھ میں 2مقامات پرپھنسے 36افراد کو ریسکیوکرلیاگیا

لاہور،پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک،اے پی پی) دریائے سندھ میں 2 مقامات پر پھنسے 36افراد کو بروقت کارروائی کرکے ریسکیو کرلیا گیا ۔
بتایاگیاہے کہ اٹک کے قریب ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دریائے سندھ میں پھنسے 30 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق دریائے سندھ میں پھنسے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ،متاثرین شادی خان کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث پھنس گئے تھے ۔خیبرپختونخوا میں صوابی کے علاقے جبار تورڈھیر میں دریائے سندھ کے کنارے پانی کے تیز بہا ؤمیں پھنسے 6 افراد کو نکالا گیا جبکہ پھنسے ہوئے 100مویشیوں کوبھی ریسکیو کیاگیا۔