مظفرگڑھ جڑانوالہ:ٹرالر کی بس کو ٹکر،ٹرک نے موٹرسائیکل وند ڈالا،9افرادجاں بحق

مظفرگڑھ جڑانوالہ:ٹرالر کی بس کو ٹکر،ٹرک نے موٹرسائیکل وند ڈالا،9افرادجاں بحق

مظفرگڑھ،جڑانوالہ(نامہ نگار،دنیانیوز)مظفر گڑھ کے علاقنے میں ٹرالرکی مسافر بس کو ٹکر سے بچوں، خواتین اور بس ڈرائیور سمیت 6افراد جاں بحق اور 19زخمی ہوگئے جبکہ جڑانوالہ میں ٹرک نے خاتون اور بچے سمیت 3موٹرسائیکل سواروں کو روندکرمارڈالا۔

تفصیلات کیمطابق مسافر بس علی پور سے لاہور جارہی تھی لنگر سرائے کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور،5اور 6سالہ 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 6 افراد موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے جبکہ 19مسافر زخمی ہوگئے ،مرنیوالوں میں سے صرف ایک شخص کی شناخت علی پور شہر کے رہائشی 35 سالہ اصغر کے نام سے ہوئی ہے ۔ زخمیوں میں پرویز،صابر،مہر،غلام عباس،شعیب،فائزہ بی بی،7 سالہ نور فاطمہ،طاہر،ارشد،عبدالرزاق،اللہ وسایا،سلیم،اظہر،ساجد،زاہد،ملازم،ہاشم،اللہ بچایا اور راشد شامل ہیں۔حادثہ سے مسافر بس کو شدید نقصان پہنچا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جڑانوالہ میں حادثہ تھانہ ستیانہ کی حدود جھامرہ روڈ پر پیش آیا جہاں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کی ٹکر سے تین موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔

جاں بحق افراد کی شناخت 25سالہ عظمیٰ بی بی،22سالہ عون عباس اور6سالہ انعام اللہ کے نام سے ہوئی جب کہ جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔دوسری جانب پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیورکو ٹرک سمیت گرفتار کرلیا، ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ ٹرک کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔ادھرپتوکی کے نواحی علاقے نتھے خالصہ میں کار اور مرغیوں کے ڈالے کی ٹکر سے ایک کار سوار جاں بحق 3 افرادزخمی ہوگئے ۔ حادثے میں سجاد حیدر دم توڑ گیا ،حنان حیدر ،مزمل اورسدرہ اقبال زخمی ہوگئے ۔ نیو بائی پاس نظام پورہ قصورکے قریب لاہور سے کھڈیاں جانیوالا ہائی ایس ویگن ٹائر پھٹنے پر فٹ پاتھ سے ٹکراگئی، 9 مسافر 15سالہ زوہیب، 16سالہ ابوبکر، 22سالہ یٰسین، 20سالہ عاصم، 17سالہ عائشہ، 40سالہ کلثوم، 16سالہ عاصمہ، 36سالہ عابدہ اور 55سالہ رضیہ زخمی ہوگئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں