علی امین کو ڈر ہے ان کی اپنی جماعت انہیں ہٹا نہ دے :رانا ثنااللہ

علی امین کو ڈر ہے ان کی اپنی جماعت انہیں ہٹا نہ دے :رانا ثنااللہ

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے پی ٹی آئی اس وقت تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ، علی امین گنڈا پور کے خلاف کوئی سازش نہیں ہورہی، انہیں ڈر اپنی ہی جماعت سے ہے ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاعلی امین کو ڈر ہے ان کی اپنی جماعت انہیں ہٹا نہ دے ، سیاست میں سارا کھیل نمبر گیم کا ہوتا ہے ۔اسمبلی میں جس کی اکثریت ہوتی ہے وہی حکومت بناتی ہے ، اپوزیشن کے پاس آج نمبر بڑھ جائیں تو وہ تحریک عدم اعتماد لاسکتی ہے ،مخصوص نشستیں اپوزیشن کو ملنے کے بعد بھی نمبرز کم ہیں۔پی ٹی آئی والے تحریک چلائیں گے تو ورکرز کے لئے مقدمات کابوجھ پیدا کریں گے ، ورکرز اس وقت کسی تحریک چلانے کے حق میں نہیں ۔پی ٹی آئی کے لوگ قانون کو ہاتھ میں لیں گے تو دھر لیے جائیں گے ، 9 مئی کو جو کچھ ہوا پی ٹی آئی قیادت نے کرایا ،یہ ان کی کال تھی، اس کا خمیازہ پی ٹی آئی آج تک بھگت رہی ہے ۔چودھری نثار کا شہباز شریف سے پرانا تعلق ہے ، ملاقات کوئی حیران کن بات نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں