احسن بھون صاحب!آپ مجھے آخری بارعدالت دیکھنے آئے ہیں آپکاشکریہ:جسٹس سرداراعجاز
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور وکیل احسن بھون میں ایک کیس کی سماعت کے دوران دلچسپ مکالمہ ہوا۔
گزشتہ روزسینئر قانون دان احسن بھون عدالت پیش ہوئے اور کہا کیس میں تو التواء لینا تھا میں اس لیے آیا ہوں کہ جج صاحب کو دیکھ آؤں کہ کیا چل رہا ہے ،جس پرجسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے کہا آپ نے کہا کہ آخری چند دنوں کیلئے جو ہیں اُن کو دیکھ آئیں،جس پر احسن بھون نے جواب دیاکہ میرا یہ مطلب نہیں تھا،جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے کہا بھون صاحب، آپ مجھے آخری بار عدالت میں دیکھنے آئے ہیں، آپکا شکریہ۔