ٹک ٹاک ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے بیٹی قتل کردی

ٹک ٹاک ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے بیٹی قتل کردی

راولپنڈی(نیوزایجنسیاں)تھانہ روات کے علاقے ڈھوک چوہدریاں تخت پڑی میں ٹک ٹاک ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ مقتولہ میٹرک کی طالبہ تھی۔

ذرائع کے مطابق مہک شہزادی کے موبائل میں ٹک ٹاک ایپ موجود تھی جسے ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے طیش میں آ کر انتہائی قدم اٹھایا،تھانہ روات پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل شہباز انجم کیانی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم اخلاق احمد کو گرفتار کر لیا ہے ،ملزم سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا گیاہے ، پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اہل خانہ نے واقعہ کو خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی،پولیس نے تحقیقات کیں تو وقوعہ قتل کا نکلا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی کے والد نے اسے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں