ظفروال : ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں بچے کا جنم

 ظفروال : ریسکیو 1122 کی  ایمبولینس میں بچے کا جنم

نارووال(آئی این پی)خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا۔ بتایا گیا ہے کہ تحصیل ظفروال کے گاؤں چورا کلاں کے رہائشی مختار کی اہلیہ کی طبیعت خراب ہونے پر ریسکیو ایمبولینس کو کال کی گئی۔۔۔

 جس پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو فوری طور پر ایمبولینس میں شفٹ کیا تاکہ ہسپتال منتقل کیا جا سکے، تاہم راستے میں خاتون کی حالت مزید بگڑنے پر ریسکیو 1122کے عملے نے ایمبولینس میں کامیاب ڈلیوری کروائی۔ ماں اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں اوردونوں کو ٹی ایچ کیو ظفروال منتقل کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں