بڑھتی آباد ی المیہ ، قابو پانے کیلئے بجٹ میں خطیر رقم مختص :وزیر خزانہ

بڑھتی آباد ی المیہ ، قابو پانے کیلئے بجٹ میں خطیر رقم مختص :وزیر خزانہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر، نیو ز ایجنسیاں ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا کہ ملکی آبادی میں اضافہ ہر شعبہ زندگی کو متاثر کر رہا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عالمی یوم آبادی کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ بڑھتی آبادی ہمارے وسائل کے حساب سے بڑا المیہ ہے ۔پائیدار ترقی کے لئے آبادی پر قابو پانا ضروری ہے ،آبادی میں اضافہ ملکی دبائو اور ہر شعبہ زندگی کو متاثر کر رہا ہے ۔بجٹ میں آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے خطیر رقم مختص کی ہے ،ورلڈ پاپولیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملکی آبادی میں اضافہ تشویشناک ہے جس کی وجہ سے صحت کمے مسائل ہیں \"آبادی کے دباؤ کے باعث ملک میں اڑھائی کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آبادی میں اضا فے کی روک تھام کیلئے موثر آگاہی اشد ضروری ہے ، وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اس اقدامات وقت کا تقاضا ہے ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ آبادی میں اضا فے کی شرح تشویشناک ہے ، پارلیمنٹرینز، سیاسی جماعتوں اور میڈیا سمیت پوری قوم کو مل کر اس حوا لے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں