پاور سیکٹر میں اصلاحات:وزیر اعظم کی حوصلہ افزائی کا شکریہ ،اویس لغاری

 پاور سیکٹر میں اصلاحات:وزیر اعظم کی حوصلہ افزائی کا شکریہ ،اویس لغاری

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے پاور سیکٹر میں انتہائی ضروری اصلاحات کے لیے وزارت کی کوششوں کو تسلیم کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کے اعتماد اور تعریف پران کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

ہفتے کو یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں اصلاحات کی کوششوں کے لیے مسلسل اعتماد اور حمایت کے لیے وزیر اعظم کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کے لیے وزیر اعظم کی حوصلہ افزائی انتہائی اہم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں