ٹریفک حادثہ:پولیس اہلکار جاں بحق،ایم پی اے رانا منان کا بیٹا زخمی

 ٹریفک حادثہ:پولیس اہلکار جاں بحق،ایم پی اے رانا منان کا بیٹا زخمی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سندر کے علاقے میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات رانا عبدالمنان کا اکلوتا بیٹا شدید زخمی جبکہ ایک پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب گاڑی ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی،ٹکر کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم پولیس اہلکار عبدالستار راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق نارووال سے رکن پنجاب اسمبلی رانا منان کے بیٹے احمد کی حالت تشویشناک ہے اور اسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کیا گیا ہے ۔پولیس نے نامعلوم ڈمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں