حالات کے ذمہ دار ادارے بھی

 حالات کے ذمہ دار ادارے بھی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کی ذمہ داری صرف سیاستدانوں کی نہیں بلکہ اداروں کی بھی ہے ، سب کواپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرحوم سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی رہائش گاہ آمدکے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پرویز الٰہی نے مرحوم میاں اظہر کے بیٹے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔پرویز الٰہی کے ہمراہ راسخ الٰہی اور سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی تھے ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ ہر ایک ادارے کو چاہیے کہ ملک و قوم کی خاطر اپنا اپنا کردار ادا کرے ، سب کو یہ کرنا پڑے گا۔پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ میاں اظہر جیسے اعلیٰ ظرف سیاستدان ہم میں نہیں رہے ،انکی ملک و قوم کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں