والدہ کی ڈانٹ،امتحان میں فیل طالبعلم نہر میں کود گیا
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )میٹرک کے امتحان میں فیل ہونے پر والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں اطلے رحمن کا رہائشی عامر میٹرک کے امتحان میں فیل ہو گیا جس پر والدہ نے ڈانٹ ڈپٹ کی ،دلبرداشتہ ہوکر نہر جھنگ برانچ پر آگیا نہر کی پٹڑی پر موٹر سائیکل کھڑی کی جوتے اتارے اور نہر میں چھلانگ لگادی ،موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر ریسکیو 1122کو کال کی لیکن ٹیم2گھنٹے بعد پہنچی تب تک اندھیرا ہو چکا تھا جس پر دوسری صبح ریسکیو آپریشن شروع ہو سکا ، تاحال نوجوان کی تلاش جاری ہے ۔