اے سی ڈسکہ پر دبائو ڈالنے والا جعلی کرنل ، ساتھی گرفتار

اے سی ڈسکہ پر دبائو ڈالنے  والا جعلی کرنل ، ساتھی گرفتار

ڈسکہ،سیالکوٹ(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )جعلی کرنل بن کر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ پر دباؤ ڈالنے والے کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

چند روز قبل اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر  کے نمبر پر میسجز موصول ہو ئے جس نے خو د کو ISIکا کرنل ظاہر کرتے ہو ئے کہا کہ میرا پرسنل سیکرٹری ندیم آپ کے پاس آئے گا اس کا کام کردینا، میسجز میں سپیلنگ کی غلطیوں سے شک گزرا تو اس کی ڈی پی چیک کی تو اس پر کسی بریگیڈیئر احمد کی پروفائل اور تصویر لگی ہو ئی تھی،ISIسے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا تو انہوں نے بتایا کہ کرنل احمد بلال نام کے کو ئی کرنل سیالکوٹ میں تعینات نہیں ہیں ، سیکرٹری کے ذریعے جعلی کرنل کوبھی بلوالیا گیا اور دونوں کو حوالہ پولیس کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں