چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، لاکھوں روپے ، زیورات چھن گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات، موبائل فونز، گاڑیوں،موٹرسائیکلوں سمیت قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔
رائے ونڈ میں قیصر سے 1 لاکھ25ہزار روپے اور موبائل فون،مصری شاہ میں فیاض سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، ماڈل ٹائون میں جعفر سے 1لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں مقدس سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون،گڑھی شاہو میں اشرف سے 40 ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔نشترکالونی اور مغلپورہ سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ، ملت پارک اور اسلام پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔