چینی خریداری:شوگرملز نے ڈیلرز کیلئے جی ایس ٹی سرٹیفکیٹ کی شرط رکھ دی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شوگر ملز نے چینی کی خریداری کے حوالے سے ڈیلرز کیلئے جی ایس ٹی سرٹیفکیٹ کی شرط رکھ دی۔
ذرائع کے مطابق ڈیلرز اور ہول سیلرزکی بڑی تعداد سیلزٹیکس میں غیررجسٹرڈ ہے، شوگر ملز سے عدم سپلائی کے باعث مارکیٹ میں چینی بحران سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہو چکا۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے چینی کے کاروبار میں سٹہ بازی کرنے والوں کیخلاف سخت اقدامات شروع کر دیئے ۔ ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق چینی کے سٹہ پر مکمل پابندی عائد کی جا چکی ،متعدد شوگر ملز مالکان اور ڈیلرز کو بیرون ملک سفر سے روکنے کیلئے ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)میں ڈالنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا، پہلے مرحلے میں شوگر ڈیلرز کے نام ای سی ایل پر ڈال دیئے گئے ہیں۔