پی ٹی آئی کو 9 مئی یا 26 نومبر برپا نہیں کرنے دینگے : خواجہ آصف

 پی ٹی آئی کو 9 مئی یا 26 نومبر برپا نہیں کرنے دینگے : خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان نے مودی کی ساکھ مٹی میں ملادی، بھارتی وزیراعظم اب بین الاقوامی مذاق بن چکے ہیں۔

ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو آنے سے حکومت کیوں روکے گی، پاکستان آنے کے لیے وزٹ، اجازت اور شرائط پوری کرکے آسکتے ہیں، میں نے میڈیا پر ہی پڑھا ہے کہ والد نے منع کیا کہ وہ نہ آئیں۔ان کا کہنا تھا اگر بانی کے بیٹے فیصلہ کر رہے ہیں تو بالکل پاکستان آئیں، ہمارا مو قف صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی تشدد کی طرف رجوع نہ کرے ۔وزیر دفاع کا کہنا تھا احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہوتا ہے ، انہیں اس کی اجازت ہو گی، اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ 9 مئی یا 26 نومبر پھر برپا کرے تو اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں