برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات
کراچی (سٹا ف رپورٹر) وزیر اعلی ٰسندھ سید مراد علی شاہ سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی، جس میں سندھ اور برطانیہ کے درمیان جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لینس ڈوم، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی قاسم نوید اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی شریک تھے ۔ اجلاس میں سید مراد علی شاہ کو بطور وزیر اعلیٰ سندھ مسلسل تیسری مدت ملنے پر مبارکباد دی گئی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو سراہا گیا۔وزیر اعلیٰ نے اجلاس کو کراچی میں امن کی بحالی اور شہر کی رونقیں بحال کرنے کے لیے جاری بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں سے آگاہ کیا۔