بہاولنگر، سوتیلی ماں نے 2سالہ بیٹے کو زہر دیکرقتل کردیا

بہاولنگر، سوتیلی ماں نے 2سالہ  بیٹے کو زہر دیکرقتل کردیا

بہاولنگر(نامہ نگار)بہاولنگر کے علاقہ رحمان ٹائون میں شوہر سے جھگڑے پر سوتیلی ماں نے 2 سالہ بیٹے کو زہردیکر قتل کر دیا، محمد کاشف نے پہلی بیوی کو آٹھ ماہ قبل طلاق دے کرخاتون زیتون فاطمہ سے دوسری شادی کی تھی۔

پہلی بیوی سے دو کمسن بیٹے اور دو بیٹیاں  ہیں جو اپنے باپ محمد کاشف کے پاس ہی رہائش پذیرہیں، بچوں کو سنبھالنے پر کاشف اور زیتون فاطمہ میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز سوتیلی ماں نے 2سالہ بیٹے کو زہریلی شے کھلائی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔ اطلاع پر تھانہ صدر ہارون آباد پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ملزمہ زیتون فاطمہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بچے کی حقیقی والدہ کی مدعیت میں سوتیلی ماں کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمہ سے تفتیش شروع کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں