پنجاب کالجز میں انٹرمیڈیٹ کے داخلہ کیلئے طلبہ کا رش

پنجاب کالجز میں انٹرمیڈیٹ کے داخلہ کیلئے طلبہ کا رش

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب بھر کے تمام بورڈز میں سال2025کے میٹرک امتحانات کے نتائج کے بعد طالب علموں کی ایک کثیر تعداد نے انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کے لئے ملک بھرمیں موجود پنجاب کالج کیمپسز کا رخ کرلیا۔

داخلہ فارمز کے حصول کیلئے طویل قطاریں لگ گئیں،سکالر شپ کے تحت داخلہ کے لئے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 4 اگست ہے ۔  بورڈز ٹاپرز اورامتیازی نمبرز حاصل کرنے والوں کی اولین ترجیح بھی پنجاب کالج ہے ،اوور آل بورڈ ٹاپر حرم فاطمہ نے بھی پنجاب کالج لاہور میں ایف ایس سی پری میڈیکل میں داخلہ لے لیا۔طلباء وطالبات اور ان کے والدین کے مطابق پنجاب کالج میں داخلہ کواولین ترجیح دینے کی وجہ ان کا پنجاب کالجز کے اعلیٰ تعلیمی معیار پر بھرپوراعتماد اور انٹرمیڈیٹ نتائج میں ہر سال ٹاپ پوزیشنزکا حصول ہے ، اس کے علاوہ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ہرسال پوزیشن ہولڈرز کی بڑھتی ہوئی تعداد اس بات کی عکاس ہے کہ یہاں اساتذہ طالب علموں کی صلا حیتوں میں نکھار پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ نصابی، ہم نصابی اور غیر نصابی سر گرمیاں بھی طالب علموں کو ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع دیتی ہیں۔ان کے نزدیک معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے پنجاب کالج کاطریقہ ء کار بہترین ہے اور یہی وجہ ہے کہ معیاری تعلیم کے حصول کے لئے والدین اورطلباء وطالبات پنجاب کالجز کو ہی فوقیت دیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں