میاں شاہد شفیع سپرد خاک نماز جنازہ میں نوازشریف ، شہباز شریف، حمزہ شہباز ودیگر کی شرکت

 میاں شاہد شفیع سپرد خاک  نماز جنازہ میں نوازشریف ، شہباز  شریف، حمزہ شہباز ودیگر کی شرکت

لاہور(سیاسی نمائندہ ،نیوز ایجنسیاں)مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

مرحوم کی نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن کی جامع مسجد اتفاق میں سید حسین شاہ نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ، سلیمان شہباز،وفاقی وزیر خواجہ آصف، سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز، صوبائی وزیر بلال یاسین، امیر مقام ،میاں جاوید لطیف، چودھری شیر علی، چودھری عابد شیر علی، سہیل ضیا ء بٹ، عمر سہیل ضیا ء بٹ، رانا محمد ارشد ،روحیل منیر، وقاص قریشی، میاں فیصل وحید ،اشتیاق احمد لون، عزیز الرحمن چن، ابراہیم حسن مراد ،قیصر شریف سمیت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،سیاسی ،مذہبی ، کاروباری و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سمیت خاندان کے دیگر افراد بھی میاں شاہد شفیع کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لئے ان کی رہائشگاہ پہنچے ۔ نماز جنازہ کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں