ہر شہید پولیس اہلکار قوم کا فخر
اسلام آباد (اے پی پی) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ ہر شہید پولیس اہلکار قوم کا فخر ہے جس کی قربانی ہماری آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم ایک بار پھر بھاری دل سے یوم شہدا پولیس نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منا رہے ہیں، یہ دن ہمیں اس عظیم اور بہادر پولیس آفیسر صفوت غیور شہید کی قربانی کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اسی دن لازوال جرات، باکمال قیادت اور بے لوث عزم کی مثال قائم کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔