لاہورہائیکورٹ،8اگست تک 4ڈویژن،10سنگل بینچز مقدمات سنیں گے

لاہورہائیکورٹ،8اگست  تک 4ڈویژن،10سنگل  بینچز مقدمات سنیں گے

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کے پانچویں ہفتے کی چھٹیوں کا آغاز ہوگیا، چیف جسٹس سمیت 10 ججز پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے، عدالت عالیہ میں موسم گرما کی چھٹیوں کے چار ہفتے باقی رہ گئے۔

لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر 4 اگست سے 8 اگست تک 4 ڈویژن ، 10 سنگل بینچ مقدمات سنیں گے ،ڈویژن بینچ نمبر  ایک میں چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل تمام نوعیت کے کیسز سنیں گی،ڈویژن بینچ نمبر دو میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس راجہ غضنفر علی خان سول نوعیت کے کیسز سنیں گے ،ڈویژن بینچ نمبر3 میں جسٹس وقار حیدر اعوان اور جسٹس خالد اسحاق سول نوعیت کے کیسز سنیں گے ،ڈویژن بینچ نمبر 4 میں جسٹس ملک اویس خالد کی سربراہی میں جسٹس تنویر احمد شیخ فوجداری کیسز سنیں گے ،ڈویژن بینچز میں شامل تمام ججز سنگل بینچ کی حیثیت سے بھی کام کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں