نادرا نے جانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنادیا
اسلام آباد (آئی این پی )نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے جانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنادیا اور ملک بھر میں قائم 186جانشینی سہولت مراکز میں درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
ترجمان نادرا کے مطابق پاکستانی شہریوں کیلئے جانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنا دیا ہے ، وراثتی جائیداد کہیں بھی ہو درخواست اب ملک بھر میں متعلقہ نادرا مراکز پر جمع کرائی جا سکتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ نادرا کے 186 جانشینی سہولت مرکز اب ہرصوبے کی درخواستیں وصول کریں گے ، یہ مراکز اسلام آباد، سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں قائم ہیں۔