پشاورمیں فائرنگ ، پولیس افسر سمیت 3 افراد شہید

پشاورمیں فائرنگ ، پولیس افسر سمیت 3 افراد شہید

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)پشاورمیں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 3 افراد شہید ہوگئے ۔ورسک روڈ درمنگی میں گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک پولیس افسر سمیت 3 افراد شہید ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کی، گاڑی میں موجود تینوں افراد نے موقع پر ہی جان دے دی۔ شہید سب انسپکٹر علی حسین مچنی گیٹ پولیس سٹیشن کا تفتیشی افسر تھا، پولیس نے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ۔ ملنے والے گولیوں کے خولوں سے پتہ چلتا ہے کہ ملزمان نے فائرنگ کیلئے کلاشنکوف اور پستول کااستعمال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں