اسلام آباد :طوفانی بارش گاڑیاں تیرنے لگیں،لاہور کے بھی کئی علاقوں میں تیزبارش

اسلام آباد :طوفانی بارش  گاڑیاں تیرنے لگیں،لاہور  کے بھی کئی علاقوں میں تیزبارش

اسلام آباد،لاہور(نامہ نگار، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ رات سے جاری مسلسل موسلا دھار بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔۔۔

 معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو گئے ،لاہور کے بھی کئی علاقوں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ۔، مارگلہ پہاڑیوں سے آنے والے بارشی پانی کے بہاؤ سے برساتی نالے بپھر گئے ، کئی رہائشی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی اور پانی گھروں کے اندر داخل ہو گیا۔ شدید طغیانی کے باعث بہارہ کہو، چک شہزاد، سواں، پی ایچ اے اور دیگر ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے رہائشی شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔ نیو چٹھہ بختاور کی کئی گلیاں پانی میں ڈوب گئیں، نیو مل شرقی میں بھی گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔ لاہور میں ڈیفنس اور گلبرگ کے علاقوں میں تیزبارش ہوئی جبکہ دیگرعلاقوں میں حبس اور شدیدگرمی رہی۔ مزید بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر شہر میں الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں