سیلزٹیکس فراڈ:گرفتاری سے قبل تاجر تنظیموں کی مشاورت لازمی قرار

سیلزٹیکس فراڈ:گرفتاری سے قبل تاجر تنظیموں کی مشاورت لازمی قرار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس فراڈ کی روک تھام کے لیے تاجروں کی گرفتاری سے متعلق نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا ۔

اعلامیہ کے مطابق جعلی یا فلائنگ انوائسز کے ذریعے ٹیکس چوری کرنے والوں کی رجسٹریشن معطل کر کے انہیں بلیک لسٹ کیا جائے گا، تاہم اس سے قبل 7 روز میں شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔گرفتاری سے پہلے متعلقہ تاجر تنظیم کے کم از کم دو نمائندوں سے مشاورت ضروری ہوگی اور کارروائی کے لیے ایف بی آر ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز کی اجازت بھی لازم قرار دی گئی ہے ۔ مشینری کا اسیسمنٹ سیل فراڈ کی نشاندہی کرے گا جس کے بعد دو افسران ڈیٹا کا تجزیہ کریں گے جس میں ٹرانزیکشنز اور ٹیکس گوشوارے شامل ہوں گے ۔فراڈ ثابت ہونے پر ایف آئی آر درج کی جائے گی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے علاوہ اگر کوئی سرکاری افسر یا ادارہ جاتی سہولت کار ملوث پایا گیا تو اسے بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔ حکام کے مطابق یہ اقدامات شفاف ٹیکس نظام کے قیام اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں