لاہور :حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزم کرنسی سمیت پکڑے گئے

لاہور :حوالہ ہنڈی میں ملوث  2 ملزم کرنسی سمیت پکڑے گئے

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی اے کی بھرپور کارروائی ،2 ملزم لاکھوں کرنسی سمیت رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور میں دھرم پورہ کے علاقہ میں حوالہ ہنڈی میں ملوث 2ملزمان سلیمان علی سبحانی اور بہادر علی کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا ، ملزموں کے قبضہ سے 24 لاکھ پاکستانی روپے ،حوالہ ہنڈی کی رسیدیں اور دیگر ڈیجیٹل شواہد برآمد کر لئے گئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزموں کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ، ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں