14اگست کو عمران خان کی رہائی کیلئے بھی آواز بلند کرینگے :گوہر

14اگست کو عمران خان کی رہائی  کیلئے بھی آواز بلند کرینگے :گوہر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 14اگست کو جشن آزادی اور بھارت سے جنگ جیتنے کی خوشی منائیں گے ساتھ ہی عمران خان کی رہائی کے لیے بھی آواز اٹھائیں گے ۔

 ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی  چیئرمین کی آزادی کے لیے جو تحریک شروع کی ہے وہ رکے گی نہیں، یہ تحریک چلتی رہے گی، 14 اگست کو جشن منائیں گے ، ریلیاں نکالیں گے ،انڈیا کے خلاف جو ہم نے جنگ جیتی ہے اس کا بھی جشن منائیں گے ۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شیر افضل مروت کو واپس لانے کے حوالے سے مشاورت ہوئی ہے اس پر کیا کہیں گے ؟ اس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ ہماری پارٹی کا انٹرنل معاملہ ہے ، ہماری پارلیمانی پارٹی کی اندرونی گفتگو ہے اس کو آپس میں ڈیل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بانی کا جو حکم ہوگا اس پر من و عن عمل کریں گے ، استعفوں کے حوالے سے بانی نے ابھی کوئی ہدایت نہیں دی، ہم اس اسمبلی میں آئے سسٹم کا حصہ بنے ، احتجاج نہیں کیا ، ریلیاں نہیں نکالیں ، بائیکاٹ نہیں کیا البتہ اگر ایسے ہی کریں گے ہمارے ساتھ تو ہم سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں