مشعال یوسفزئی کا سینیٹر منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مشعال یوسفزئی کا خیبرپختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست پر سینیٹر منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
مشعال یوسفزئی سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر منتخب ہوئی ہیں اور ان کی مدت 11 مارچ 2027 تک ہوگی،اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا ، جبکہ مشعال یوسفزئی آئندہ اجلاس میں حلف اٹھائیں گی۔