مودی سرکار کیلئے اب بہتر ہو گا وہ رافیل طیاروں کی راکھ کا سندور سر پر لگائے ، مونس الٰہی
لاہور(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ مودی سرکار کیلئے اب بہتر ہو گا وہ اپنے رافیل طیاروں کی راکھ کا سندور سر پر لگائے۔
بھارت کی جانب سے پاکستان کے 6 طیارے مار گرانے کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے مونس الٰہی نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فضائیہ کے چیف نے اپنی شکست کے تین مہینے بعد 6 پاکستانی طیاروں کے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ کر کے بھارت کی رہی سہی عزت بھی خاک میں ملا دی ہے ۔