این ایچ اے :کمرشل پراپرٹی ،این او سی فیس وصولی نجی کمپنیوں کے سپرد کرنیکا فیصلہ

این ایچ اے :کمرشل پراپرٹی ،این او سی فیس  وصولی نجی کمپنیوں کے سپرد کرنیکا فیصلہ

ا سلام آباد (نیوز رپورٹر ) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے ) نے ملک بھر میں موٹرویز اور نیشنل ہائی ویز پر قائم 80 ہزار سے زائد کمرشل جگہوں، رائٹ آف وے فیس اور این او سی فیس کی وصولی کو نجی شعبے کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این ایچ اے نے 13 ہزار کلومیٹر سے زائد موٹرویز و ہائی ویز نیٹ ورک کے اطراف میں موجود تجارتی مقامات سے کرایہ، ایڈوانس، بقایاجات، یوٹیلیٹی کمپنیوں اور دیگر اداروں کی سروسز کے لیے د ئیے گئے رائٹ آف وے کی فیس، سالانہ کرایہ اور سوسائٹیز و تجارتی کمپنیوں کو شاہراہوں تک رسائی کیلئے جاری کئے جانے والے این او سی کی فیس وصولی کا عمل نجی کمپنیوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس فیصلے کے تحت نجی کمپنیاں این ایچ اے کی جانب سے کرایہ، رائٹ آف وے فیس اور این او سی فیس کی وصولی کی ذمہ داری ادا کریں گی ، مقصد محصولات میں اضافہ، شفافیت، اور ریکوری کے نظام کو مؤثر بنانا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں