پاکپتن:مبینہ مقابلہ میں 4ڈاکو ہلاک ،پولیس اہلکار زخمی
پاکپتن(نمائندہ دنیا)سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک، ایک پولیس اہلکار ڈاکوئوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا۔۔۔
جبکہ تین ڈاکو فرار ہوگئے ، پاکپتن کے علاقے ترکھنی روڈ پر ڈاکو واردات کے لئے ناکہ لگا کر شہریوں سے وارداتیں کر رہے تھے کہ سی سی ڈی پولیس ٹیم سے آمنا سامنا ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مارے جانے والے ڈاکوئوں سے بھاری تعداد میں جدید اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ لاشوں اور زخمی پولیس اہلکار کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔