کراچی میں ہوائی فائرنگ، بچی سمیت 3 افراد جاں بحق،30 سے زائد زخمی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس کی سخت وارننگ کے باوجود شہر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے جن میں ایک بچی سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق عزیز آباد بلاک 8 میں ہوائی فائرنگ سے 8 سالہ بچی جبکہ کورنگی ساڑھے تین میں فائرنگ کے واقعے میں سٹیفن نامی شخص جاں بحق ہوا۔ لیاقت آباد اور اورنگی ٹاؤن کے علاقے ڈبہ موڑ کے قریب بھی ہوائی فائرنگ کے واقعات پیش آئے جن میں دو خواتین زخمی ہوئیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 15 مرد، 2 خواتین، ایک بچہ اور ایک بچی شامل ہیں۔سول ہسپتال میں 5، جناح ہسپتال میں 3جبکہ عباسی شہید ہسپتال میں 11 زخمیوں کو منتقل کیا گیا۔