مانگا منڈی:گھریلو جھگڑے پر شوہر نے زہردیکر بیوی کو مارڈالا

مانگا منڈی:گھریلو جھگڑے پر شوہر نے زہردیکر بیوی کو مارڈالا

لاہور(کرائم رپورٹر)مانگامنڈی میں شوہرنے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو مبینہ طور پر زہر کی گولیاں دے کر مار ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق شوہر نے بیوی فرزانہ کو اپنے بھائیوں کے ساتھ ملکر زہر کی گولیاں دیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہو سکی ،اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے 3 ملزموں زاہد، ناصر اور اختر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا شوہر اکثر تشدد کرتا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں