جیل میں اعجاز چودھری کی طبیعت بگڑگئی، ہسپتال منتقل
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کے پتے میں تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں پی کے ایل آئی میں داخل کرایا گیا۔
تحریک انصاف کے سینئر رہنما کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں کوٹ لکھپت جیل لاہور سے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع ہسپتال نے بتایا کہ پی کے ایل آئی میں اعجاز چودھری کے پتے کا آپریشن کیا جائے گا۔