پاکستان کے اندر ابھی کئی جنگیں لڑنا باقی، جن میں حقیقی آزادی کی جنگ بھی شامل ، گنڈا پور
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کئی دہائیوں سے قربانیاں دے رہے ہیں لیکن اب صوبے میں امن چاہتے ہیں۔۔۔
تاہم پاکستان کے اندر ابھی کئی جنگیں لڑنا باقی ہیں جن میں حقیقی آزادی کی جنگ بھی شامل ہے۔ علی امین گنڈاپور نے جشن آزادی کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ قومی سطح پر ہم معرکہ حق منا رہے ہیں، افواج پاکستان نے مئی میں بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔انہوں نے کہا کہ اس صوبے کے عوام اور پارٹی نے جو مینڈیٹ دیا ہے ، آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اس کی پاسداری کروں گا، اس صوبے اور عوام کے حقوق کی جنگ جاری رکھوں گا۔