توشہ خانہ 2 کیس کی آج ہونے والی سماعت ملتوی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ایف آئی اے عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف آج جمعہ کو ہونیوالی توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ کیس کی سماعت آج جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہونا تھی ۔
عدالت کی جانب سے آج کیس کی اگلی سماعت کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو سماعت منسوخی کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ۔