باجوڑ : دہشتگردوں کیخلاف آپریشن مزید 24گاؤں خالی کرنیکا حکم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )باجوڑ میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں مزید 24گاؤں خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ ملنگی، سپرے ، دواوگئی۔
مینہ سلیمان خیل،خوڑچئی، چمیار جوڑ، ذگئی، گٹ، اگرہ، غنڈئی، زرے ، نختر، ملا کلے اوربکرو کے مکینوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ گواٹی، چمیالوں، لرکلان، برکلان، غنم شاہ، چوترا، ڈمہ ڈولہ، سلطان بیگ، انعام خورو اور انگا کے مکین گھر خالی کریں ۔ ان علاقوں کے لوگ 16 اگست صبح 10 بجے تک اپنے گھر علاقہ قلیل مدت کیلئے خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔