یوم آزادی پر گوگل کا قومی پرچم والا ڈوڈل برج خلیفہ پربھی سبز ہلالی پرچم جگمگا اٹھا

یوم آزادی پر گوگل کا قومی پرچم والا ڈوڈل برج خلیفہ پربھی سبز ہلالی پرچم جگمگا اٹھا

اسلام آباد،دبئی (اے پی پی) پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے ایک خصوصی ڈوڈل جاری کیا ہے ، جس میں پاکستانی پرچم کو کھلے آسمان میں لہراتے دکھایا گیا ہے ۔یہ ڈوڈل قومی اتحاد، فخر اور آزادی کے جذبے کی علامت ہے ۔

گوگل 2011 سے ہر سال 14 اگست پر پاکستان کے لیے خصوصی ڈوڈل جاری کرتا آ رہا ہے ، جو اب جشنِ آزادی کی روایت کا حصہ بن چکا ہے ۔علاوہ ازیں پاکستان کے 78ویں جشن آزادی کے موقع پر دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ بھی سبز ہلالی پرچم میں رنگ گئی۔متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں بھی یوم آزادی کا جشن بھرپور طریقے سے منایا گیا اور برج خلیفہ پر سبز ہلالی پرچم جگمگاتا دیکھ کر پاکستانی پرجوش نظر آئے ۔اس موقع پرپاکستانیوں کی بڑی تعداد پاکستانی پرچم میں لپٹے برج خلیفہ کودیکھنے پہنچی،دوسری جانب برمنگھم میں لائبریری بھی سبز اور سفید روشنیوں کا منارہ بن گئی۔اس کے علاوہ پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر دبئی میں ایمریٹس لِوز پاکستان کی تقریب سجائی گئی جس میں ساٹھ ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے ، امارات کے وزیر رواداری اور باہمی ہم آہنگی شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں