شہباز شریف نے اپنانام اعزازات کی فہرست سے نکال دیا نشان پاکستان لینے سے معذرت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سول و ملٹری ایوارڈز کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کا نام"نشان پاکستان"کے لیے تجویز کیا تھا تاہم وزیراعظم نے اپنا نام اس فہرست سے نکال دیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ کمیٹی نے وزیراعظم شہبازشریف کا نام "نشان پاکستان" کے لیے تجویز کیا تھا تاہم کمیٹی کی بھیجی گئی سمری ملنے پر وزیراعظم نے اپنا نام فہرست سے نکال کر باقی تمام ناموں کی منظوری دیدی۔