عوام پر اتنا ظلم نہ کرو کہ کل ہم سے بدلہ لینے کا مطالبہ کریں ، گنڈا پور

عوام پر اتنا ظلم نہ کرو کہ کل ہم سے  بدلہ لینے کا مطالبہ کریں ، گنڈا پور

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ڈی آئی خان میں عمران خان کی رہائی کے لیے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کی رہائی کے لیے ہر حد تک جانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست چلانے والوں کو پیغام ہے کہ وقت بدل جاتا ہے ، اس لیے عوام پر اتنا ظلم نہ کرو کہ کل عوام ہم سے بدلہ لینے کا مطالبہ کریں، ہم نے برداشت کرلیا ہے لیکن خدا کی قسم تم سے برداشت نہیں ہوگا۔عمران خان کو ناحق قید کیا گیا ، ہم ان کی باعزت رہائی کے لیے میدان میں ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم آئین و قانون پر مکمل یقین رکھتے ہیں، اور عمران خان کی رہائی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ہم نے اس نظام کو چیلنج کیا ہے جس نے عمران خان کو ناحق قید میں رکھا۔ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم انہیں ہر صورت میں آزاد کرائیں گے ۔گنڈاپور نے مزید کہا کہ ہم نے عمران خان کی رہائی کے لیے ہر قیمت پر جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا ہے اور اس مشن کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں