پاکپتن :پوتی کو بچاتے دادی بھی ٹرین تلے آکر جاں بحق

 پاکپتن :پوتی کو بچاتے دادی بھی ٹرین تلے آکر جاں بحق

پاکپتن(سٹی رپورٹر)پاکپتن میں ریلوے ٹریک پر کھیلتی کمسن پوتی کو بچاتے دادی بھی ٹرین تلے آکر جاں بحق ہو گئی۔

 تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواحی گاؤں چک عظمت پکا سدھار میں 5 سالہ بچی انشاء جاوید ریلوے ٹریک پر کھیل رہی تھی کہ اس دوران لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین فرید ایکسپریس آگئی ،صورتحال دیکھ کر 60 سالہ خاتون مریم نے اپنی کمسن  پوتی انشاء جاوید کو بچانے کی کوشش کی تاہم دونوں ہی ٹرین کی زد میں آگئیں اور موقع پر دم توڑ گئیں ۔ ریسکیو ٹیم نے اطلاع پر جائے حادثہ پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں