فیصل آباد :پو لیس حراست سے بھاگنے والے 3ڈاکو مقابلے میں ہلاک

فیصل آباد :پو لیس حراست سے بھاگنے  والے 3ڈاکو مقابلے میں ہلاک

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سی سی ڈی کی حراست سے فرار ہونے والے تین خطرناک اور ریکارڈ یافتہ ڈکیت مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے ، جبکہ ان کے 6 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

سی سی ڈی ٹیم نے عباس پور روڈ کے قریب ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی تو موٹر سائیکلوں پر سوار ملز موں نے مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین ملزم ہلاک ہو گئے جن کی شناخت قاسم، اختر اور فرید کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم ایک روز قبل سی سی ڈی پولیس کی حراست سے فرار ہوئے تھے اور ڈکیتی، چوری، راہزنی، لوٹ مار سمیت دیگر سنگین جرائم کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے ۔ یہ ملزم ایئرپورٹ سے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ روڈ تک آنے جانے والے شہریوں کو وارداتوں کے دوران نشانہ بناتے تھے ۔لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مفرور ملزموں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں