سیالکوٹ، ریلوے کراسنگ پر کار ٹرین کی زد میں آ گئی، ڈرائیور جاں بحق

سیالکوٹ، ریلوے کراسنگ پر کار ٹرین  کی زد میں آ گئی، ڈرائیور جاں بحق

سیالکوٹ (اے پی پی)سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں ساہووالہ پٹرولنگ پوسٹ کے قریب ریلوے کراسنگ پر ایک کار ٹرین کی زد میں آنے سے ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

 ترجمان ریسکیو 1122سیالکوٹ کے مطابق کار ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے پٹڑی پر پھنس گئی، اس دوران ٹرین آ پہنچی جس نے گاڑی کو ٹکر مار دی۔ کار میں دو افراد سوار تھے ، جن میں سے ایک شخص حادثہ سے قبل باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا تاہم ڈرائیور کار کے اندر ہی موجود رہا اور ٹرین کی زد میں آ کر موقع پر دم توڑ گیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ مشتاق پیارا ولد پیارا مسیح سکنہ نارووال سٹی کے طور پر ہوئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں