سیلابی صورتحال :عراق سے واپسی
لاہور (سپیشل رپورٹر) گورنرپنجاب سلیم حیدر خان خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال پردورہ عراق کی مصروفیات ترک کر کے پاکستان پہنچ گئے اور۔۔۔
واپس آتے ہی گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ سے ملاقات کی اور گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اورکہا کہ سیلاب سے تباہی اور جانی نقصان پر گہرا دکھ ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف خراج تحسین کے مستحق ہیں کہ جنہوں نے سیاست سے بالاتر ہو کر خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے اقدامات اٹھائے ۔پیپلزپارٹی پختونخوا اور گلگت بلتستان کے سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ پاک فوج گلگت بلتستان اورخیبرپختونخوا میں امدادی کاموں میں بھرپور حصہ لے رہی ہے۔