شاہ محمود،یاسمین راشدودیگر ملزموں کیخلاف مقدمات کی سماعت آج
لاہور( این این آئی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، عمر سرفراز چیمہ اور۔۔۔
میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزموں کے خلاف نو مئی واقعات کے پانچ مقدمات کی سماعت آج پیر کے روز ہو گی ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید کوٹ لکھپت میں نو مئی کے واقعات میں مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے 2، نیشنل پارک گلبرگ اور کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کے 2 اور گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے ایک مقدمے کی سماعت کریں گے ۔