سرکاری حج سکیم : درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری دن

 سرکاری حج سکیم : درخواستیں جمع  کرانے کا آج آخری دن

لاہور(این این آئی)سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں آج (پیر) تک توسیع کی گئی ہے۔

سرکاری ریڈیو کے مطابق 12روز کے دوران ایک لاکھ دس ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں، درخواستوں کی وصولی کا عمل عازمین کی مقررہ تعداد پوری ہونے کے بعد روک دیا جائے گا۔تاہم آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواستوں کی وصولی میں کوئی توسیع نہیں کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں