پی ٹی آئی نے کسی قسم کا معذرت نامہ جاری نہیں کیا ،ترجمان

پی ٹی آئی نے کسی قسم کا معذرت نامہ جاری نہیں کیا ،ترجمان

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) تحریک انصاف نے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے حالیہ بیانات پر وضاحتی بیان جاری کرتے انہیں حقائق کے برعکس قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ پارٹی نے کسی قسم کا بیان یا معذرت نامہ جاری نہیں کیا ۔ پارٹی کا مؤقف وہی ہے جو بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پیش کیا اور یہ تاثر دینا کہ پارٹی نے کسی دباؤ پر معذرت کی ہے ، سراسر غلط اور گمراہ کن ہے ۔تحریک انصاف کیخلاف منظم منفی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے جسے مسترد کیا جاتا ہے ۔ تحریک انصاف کا بیانیہ اور جدوجہد آج بھی بانی کے نظریے اور اصولوں کے مطابق ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں