ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرائیں تو خیرمقدم کرنا چاہیے : لارڈ نذیر

ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرائیں تو خیرمقدم کرنا چاہیے : لارڈ نذیر

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سابق ممبر برطانوی پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستانی فوج،ایئر فورس اور آئی ٹی ماہرین کا کردار تاریخ کا حصہ بن چکا۔

ممتاز کشمیری رہنماؤں پرویز شاکر ،وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ کے ساتھ گوجرانوالہ پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ کے بعد پیدا ہونے والے حالات سب کے سامنے ہیں، مودی کہتا تھا کہ گھس کر ماریں گے اب اپنے ملک کے اندر منہ دکھانے کے قابل نہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ خود کہتا ہے کہ بھارت کو مار پڑ رہی تھی تو اس نے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اگر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تیار ہیں تو ہمیں انہیں دعوت دینی چاہیے ، پوری قوم ان کا استقبال کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے تعلقات پاکستان کی ہر سیاسی قیادت سے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں