سندھ میں 17برس کی بدترین حکمرانی بارش میں سامنے آ گئی:فاروق ستار

سندھ میں 17برس کی بدترین حکمرانی  بارش میں سامنے آ گئی:فاروق ستار

کراچی (دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیوایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ بیٹھ جائیں پیپلزپارٹی کو بتا دیتے ہیں کراچی کیسے چلے گا۔

شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اپنی ناکامی کو مانے کچرا نہیں اٹھایا گیا،نالوں سے کچرا اٹھا لیا جاتا تو 400ملی میٹر تک پانی کا نکاس ہو سکتا تھا۔رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ سندھ میں 17سال کی بدترین حکمرانی بارش میں سامنے آ گئی ، شہر قائد کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے ۔ شہر تو پہلے ہی برباد ہو چکا ، بارش سے مزید صورتحال ابتر ہو گئی۔پی پی بتائے شہر میں اُس نے کون سی رین ایمرجنسی قائم کی ہے ۔ فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی بھی شہر سے غائب ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں