ملکی ترقی اور بقا چاہئے تو انتظامی صوبے بنانا ہونگے ، فیصل واوڈا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر فیصل واوڈا نے ملک میں نئے صوبے بنانے کی تجویز دیدی۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا اگر پاکستان کی ترقی اور بقا چاہئے تو انتظامی صوبے بنانا ہونگے۔
فیصل واوڈا کی تجویز سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت حسین نے بھی اتفاق کیا، تاہم سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے نئے صوبے بنانے کی تجویز کی مخالفت کی اور کہا سندھ کی اکثریت نئے صوبے نہیں چاہتی اور سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں کے لیے کبھی قرارداد پاس نہیں کی اور نہ ہی کسی نے اس حوالے سے بات کی ہے ۔اس پر شفقت حسین نے کہا پنجاب اسمبلی نے قرارداد منظور کی ہوئی تو پہلے پنجاب سے شروع کرلیں اور جو صوبائی اسمبلیاں قرارداد منظور کرتی جائیں وہاں صوبے بنا دئیے جائیں۔